کراچی ویسٹ پولیس کی بڑی کاروائی، مقتول عرفان کے قاتلوں کو ڈھونڈ نکالا، مقدمہ درج تفتیش جاری، ایس ایس پی ویسٹ

 
0
442

کراچی جنوری 24 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عرفان اپنی اہلیہ سائمہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ سرجانی سیکٹر ڈی فور میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چھینا جھپٹی کے دوران عرفان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گیا اور ڈاکو چالیس ہزار کے قریب پرائز بانڈ لے کر چلے گئے۔ سرجانی پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ الزام نمبر 859 /18 جرم دفعہ 397 /302 درج کر دیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کیھتیان کہ ہدایت پر ڈی ایس پی سرجانی صفدر شاہ اور اے ایس آئی عبدالشکور پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر تفتیش کا آغاز کر دیا تھا جنھوں نے دن رات کی محنت کے بعد بالآخر قاتلوں کو ڈھونڈ نکالا ۔ جنہوں نے اپنا نام شاہد ولد اختر اور فیصل ولدصادق بتایا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے