وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب پولیس میں اصلاحات پر اعلٰی سطح اجلاس، پنجاب پولیس میں فوری اصلاحات کا جامع پلان تیار کرنے کافیصلہ کر لیا گیا

 
0
403

اسلام آباد جنوری 24 (ٹی این ایس)وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب پولیس میں اصلاحات پر اعلٰی سطح اجلاس میں پنجاب پولیس میں فوری اصلاحات کا جامع پلان تیار کرنے کافیصلہ کر لیا گیا۔فصیلات کے مطابق کسی بھی مہذب معاشرے میں پولیس عوام کے جان و مال اور عزت و ناموس کی حفاظت ہوتی ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ہاں پولیس کا کرداراتنا گھناونا ہے کہ عوام ان کی غیر موجودگی میں انکی موجودگی کی نسبت زیادہ عدم تحفظ کا شکار ہو جاتے ہیں۔اس حوالے سے پنجاب پولیس کی ساکھ خاصی گری ہوئی ہے۔ساہیوال کے واقعے کے بعد پولیس کی رہی سہی ساکھ بھی تباہ ہو چکی ہے۔ایسے متعدد واقعات اب تک میڈیا کی زینت بن چکے ہیں تاہم پنجاب پولیس کسی بھی صورت اپنی حرکتوں سے باز آتی دکھائی نہیں دیتی۔تاہم وزیر اعظم عمران خان نے کے پی کی طرز پر پنجاب پولیس میں بھی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب پولیس میں اصلاحات پر اعلٰی سطح اجلاس میں پنجاب پولیس میں فوری اصلاحات کا جامع پلان تیار کرنے کافیصلہ کر لیا گیا۔اس پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ پولیس کلچرتبدیل کرنے کیلیےافسران و اہلکاروں کی جدیدخطوط پرتربیت کافیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب پولیس میں کے پی طرزکی تبدیلی لارہےہیں۔