سینیٹر رحمان ملک کی دلبند بلوچستان میں چینی انجنئیرز اور گلگت بلتستان میں پولیس اہلکاروں پر دھشتگردانہ حملوں کی مذمت ،واقعات پر متعلقہ پولیس حکام سے رپورٹ طلب

 
0
10555

اسلام آباد اگست 11(ٹی این ایس)چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا دلبند بلوچستان میں چینی انجنئیرز اور گلگت بلتستان میں پولیس اہلکاروں پر دھشتگردانہ حملوں کی مذمت اور واقعات پر متعلقہ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ۔سینیٹر رحمان ملک نے دہشتگردانہ حملے میں شہدید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پولیس چیک پوسٹ پر دھشتگردانہ حملے میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ ہوا ہے۔ دشمن بزدلانہ حملوں سے ہماری بہادر افواج و پولیس اہلکاروں کی دھشتگردی کیخلاف حوصلے و عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔گلگت بلتستان میں دہشتگردی کا اٹھنے والی نئی لہر پریشان کن اور تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں چیک پوسٹ پر حملہ لڑکیوں کی سکولوں کے جلانے و تباہ کرنے کی تسلسل و کڑی لگ رہی ہے۔ چینی باشندوں پر حملے اور انکا زخمی ہونا انتہائی قابل مذمت و افسوس ناک ہے۔ بلوچستان و گلگت بلتستان کے حملے سی۔پیک کے ارد گرد ہو رہے ہیں جسکے پیچھے ملک دشمن عناصر ہیں۔ملک دشمن عناصر ایسے واقعات سے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے چینی باشندوں کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنائے۔ دہشتگردی کی ان دونوں واقعات کی باقاعدہ تفتیش کرکے انکے پیچھے کار فرما عناصر تک پہنچا جائے۔