نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی گلگت میں پولیس چوکی پر حملے کی مذمت، شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت

 
0
1463

دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے بہادر اہلکار قوم کے ہیرو ہیں‘ڈاکٹر حسن عسکری
لاہور اگست 11(ٹی این ایس) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے گلگت کے علاقے کارگاہ نالہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے حملے میں اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہید اہلکاروں کی جرأت اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی میں شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے۔ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے بہادر اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔ شہید اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ نگران وزیراعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔