شراب آدھی آدھی کرو ورنہ جیل کی ہوا کھاؤ گے، پنجاب پولیس کے اہلکار نے نوجوان کی گاڑی سے شراب ملنے پر بطور رشوت ‘آدھی شراب’ مانگ لی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی محکمہ پولیس کی کارگردگی پر کئی سوالات اٹھ گئے

 
0
659

لاہور جنوری 25 (ٹی این ایس): پنجاب پولیس کے اہلکار کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا۔نوجوان کی گاڑی سے شراب ملنے پر بطور رشوت شراب ہی طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق جب بھی پنجاب پولیس کا ذکر آتا ہے تو ہمارے ذہن میں پنجاب پولیس کا ایک انتہائی منفی سا خاکہ ابھرتا ہے۔جس میں رشوت ستانی ، اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے بدتمیزی نمایاں نظر آتی ہے۔ اس وجہ سے پنجاب پولیس کے حوالے سے عوام میں انتہائی منفی تاثرات پائے جاتے ہیں اور عوام پولیس کو اپنا محافظ سمجھنے کی بجائے اس سے کترانے لگتی ہے۔حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے محکمہ پولیس کی کارگردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکا اپنی گاڑی میں موجود ہے اور اس کے ہاتھ میں شراب کی بوتل ہے جس 

شراب آدھی آدھی کرو ورنہ جیل کی ہوا کھاؤ

شراب آدھی آدھی کرو ورنہ جیل کی ہوا کھاؤ

Posted by TNS Media on 2019 m. sausio 25 d., penktadienis

حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے محکمہ پولیس کی کارگردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکا اپنی گاڑی میں موجود ہے اور اس کے ہاتھ میں شراب کی بوتل ہے جس میں شراب کا کچھ حصہ  وہ ایک اور بوتل میں منتقل کر رہا ہے۔بظاہر لگ رہا ہے کہ پولیس اہلکار نے نوجوان کو سڑک کے درمیان روکا ہوا ہے اور گاڑی میں شراب کی موجودگی پر پولیس اہلکار نے نوجوان سے شراب بطور رشوت طلب کی ہے اور کہا ہے کہ تھوڑی سی شراب مجھے دو بصورت دیگر جیل کی ہوا کھاؤ۔

نوجوان نے بھی خوشی خوشی آدھی شراب پولیس اہلکار کو دے دی۔ویڈیو میں پولیس اہلکار کا چہرہ واضح نہیں ہے تاہم یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نے ایک پلاسٹک کی بوتل میں آدھی  شراب پولیس اہلکار کو تھام دی ہے۔ویڈیو میں نوجوان اور پولیس اہلکار کو ایک دوسرے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد صارفین نے محکمہ پنجاب پولیس اور اس کے اہلکاروں پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ قانون کے رکھوالوں کا اس طرح کا عمل جرائم بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔