شیخ رشید نے ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعلان کر دیا، پاکستان ریلوے میزائل بنا سکتا ہے، یکم تا 28 فروری ٹرین میں ہی رہوں گا اور وہیں سوؤں گا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید کا اعلان

 
0
534

اسلام آباد جنوری 25 (ٹی این ایس): وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں ہفتے کی چھٹی نہیں کرتا تاکہ ملازمین دل لگا کر کام کریں۔مجھے کراچی کی نہاری پسند ہے اپنا آفس کراچی میں ہی بنا رہا ہوں۔ فریٹ کا ہیڈ کوارٹر کراچی منتقل کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔کوئی نئی ٹرین نہیں خریدی 2مال گاڑیاں 23مارچ سے پہلے چلاؤں گا۔23مارچ کو بہترین ٹرین چلانے جا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے مزید کہا کہ یکم سے 28فروری تک گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ریکارڈ توڑ دوں گا۔یکم تا 28 فروری ٹرین میں ہی رہوں گا اور وہیں سوؤں گا۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ہے پاکستان ریلوے میزائل بنا سکتا ہے۔خیال رہے شیخ رشید احمد نے 12برس بعد دوبارہ وزارت ریلوےکا قلمدان سنبھالا۔ وزیر کے تقرر کے ساتھ ہی ریلوے میں نئے دور کا آغاز ہوا۔ اور ریلوے کی آمدن میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نئی حکومت کے آنے کے بعد محکمہریلوے کی آمدنی میں 55 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ریلوے کا سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آمدن میں اضافہ مسافروں اور فریٹ بزنس بڑھنے سے ہوا۔اور یہی وجہ ہے کہ ریلوے نے پچھلے مہنیوں کے مقابلے میں گذشتہ دو مہینوں میں 55 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ریلوے پر سالانہ 86 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔جس میں 50ارب ریلوے کی اپنی آمدنی ہے جب کہ 36ارب ریلوے کا خسارہ ہوتا تھا تاہم ریلوےکے اس خسارے میں بھی کمی آئے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح فریٹ بزنس رہا اور ٹرینوں کے اضافے سے مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا تو ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں 6 ارب روپے سالانہ اضافہ ہو جس کے بعد ریلوے کا خسارہ کم ہو کر 29ارب تک محدود ہونے کا امکان ہے۔