پاکستان کے بارے میں دنیا کی سوچ مثبت ہوگئی ہے، ویزا اور این او سی کا ایشو بہت سنجیدہ تھا، فہمیدہ مرزا

 
0
570

دنیا سے جو لوگ آئیں گے ہم ان کا بھرپور خیرمقدم کریں گے، ہم ایک موبائل ایپلی کشن بنا رہے ہیں جس میں ملک کے تمام خوبصورت مناظر کی تصاویر لگائیں گے، وفاقی وزیر کی میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد جنوری 25 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ پاکستان کے بارے میں دنیا کی سوچ مثبت ہوگئی ہے ،ویزا اور این او سی کا ایشو بہت سنجیدہ تھا،دنیا سے جو لوگ آئیں گے ہم ان کا بھرپور خیرمقدم کریں گے، ہم ایک موبائل ایپلی کشن بنا رہے ہیں جس میں ملک کے تمام خوبصورت مناظر کی تصاویر لگائیں گے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹورزم پر وزیر اعظم کی بہت زیادہ توجہ تھی، وزیر اعظم سیاحت کو اولین ترجیح دی۔فہمیدہ مرزا نے کہاکہ وزیر اعظم جس ملک میں بھی جاتے ہیں ٹورزم کی بات کرتے ہیں ۔فہمیدہ مرزا نے کہاکہ پاکستان کے بارے میں دنیا کی سوچ مثبت ہوگئی ہے۔ فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ملائشیا کا بیس فیصد ریونیو سیاحت سے آتا ہے۔فہمیدہ مرزا نے کہاکہ وزیر اعظم نے سیاحت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ٹاسک فورس قائم کی۔ فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ویزا اور این او سی کا ایشو بہت سنجیدہ تھا۔فہمیدہ مرزا نے کہاکہ وزیر اعظم نے ویزا اور این او سی پر ہنگامی اجلاس بلایا۔فہمیدہ مرزا نے کہاکہ اجلاس کے بعد نوے سے زائد ملکوں کا ویزا فری کیا گیا۔فہمیدہ مرزا نے کہاکہ دنیا سے جو لوگ آئیں گے ہم ان کا بھرپور خیرمقدم کریں گے۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہم نے میٹنگ میں کوشش کی کہ سیاحت کے حوالے سے ملک کے بیس ایریاز کی شناخت کریں ۔فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ہم نے میٹنگ میں چاروں صوبوں کی رائے لی اور ایک رپورٹ تیار کی جو وزیر اعظم کو بھیجیں گے۔فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ہم ان ایریاز میں تمام ایشوز کو بھی حل کریں گے۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ان ایریاز میں سیاحوں کے لئے تمام سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ہماری کوشش ہے باہر سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ملک میں آئے۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہم ایک موبائل ایپلی کشن بنا رہے ہیں جس میں ملک کے تمام خوبصورت مناظر کی تصاویر لگائیں گے۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ایپلی کشن میں مختلف علاقوں کی لنکس ڈالیں گے۔انہو ںنے کہاکہ سیاح جس علاقے کو وزٹ کرنا چاہتے ہیں یہ ایپلی کیشن ان کی مدد کریگی۔ صوبائی وزیر عاطف خان نے کہاکہ ہمار مقصد تھا کہ ایک متفقہ پلیٹ فارم ہو جہاں سے سیاحت کے فروغ کے لئے مل کر کوشش کی جائے۔ صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ عاطف خان نے کہاکہ وفاقی حکومت کے سیاحت کے لئے اقدامات وابل تحسین ہیں۔عاطف خان نے کہاکہ پہلے ملک کے حالات اچھے نہیں تھے لیکن اب امن آ چکا ہے۔ عاطف خان نے کہاکہ سیاحت سے ملک کا بہتر تشخص ابھر کر سامنے آئیگا ۔ عاطف خان نے کہاکہ سیاحت سے بیرون ملک سے پیسہ ملک میں آئے گا۔ عاطف خان نے کہاکہ بڑی بدقسمتی ہے کہ ہمیں خود اپنے ملک کی خوبصورتی کا اندازہ نہیں ہے۔عاطف خان نے کہا کہ ہمارا ملک خوبصورت ہے یہ خوبصورتی ملل کے ہر حصے میں ہے۔عاطف خان نے کہاکہ سیاحت سے مقامی لوگوں کا بھی اعتماد بڑھے گا ۔عاطف خان نے کہاکہ ہمارے ہاں اتنے تاریخی مناظر ہیں جس کو دنیا پسند کرتی ہے،سیاحت کے حوالے سے ایک بھرپور مہم کی ضرورت ہے۔