صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ایوان صدر میںPJFکے نومنتخب عہدداران اور ممبران کے اعزاز میں اسقبالیہ، میڈیا موثر مہم کے ذریعہ مستقبل کے خدوخال وضع کر سکتا ہے۔ صدر مملکت

 
0
644

اسلام آباد فروری 07 (ٹی این ایس): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےPJF کے نو منتخب عہداران اور ممبران کے اعزاز میں ایوان صدر میں اسقبالیہ دیاPJFکے چیئرمین ذولفقار راحت اور صدر رانا عمران لطیف کی سربراہی میںPJFکے ارکان نے صدر مملکت کو صحافتی اداروں کے مسائل سے آگاہ کیا صدر مملکت نے ۔۔۔عہداران کو مسقبل میں میڈیا یونیورسٹی کے قیام کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آزاد میڈیا ترقی یافتہ معاشروں کا بیش قیمت جزو ہے پاکستانی میڈیا پڑوسی ملک کے میڈیا سے بہتر اور آزادی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بے مثال قربانیوں اور اتحاد سے دہشتگردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بہتری کی جانب رواں دواں ہے خواتین کے حقوق کی فراہمی معاشرتی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے چئیرمینPJF ذولفقار راحت اور صدر رانا عمران لطیف نے صدر مملکت کو صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اور منصوبوں سے آگاہ کیا ڈاکٹر عارف علوی نےPJFکے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہPJFمیڈیا انڈسٹری کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے وہ پرامید ہیں کہ اس پلیٹ فارم سے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ذمہ دارانہ صحافت کی بنیاد بھی رکھی جائے گی اور حکومتPJFسے مل کر صحافیوں کے حقوق اور آزادی کیلئے کردار ادا کرے گی چیئرمین ذولفقار راحت اور صدر رانا عمران لطیف نے صدر مملکت کو شیلڈ بھی پیش کی