سندھ سے تعلق رکھنے والے سب انجنیئرز نے اپنے حقوق کیلئے تحریک چلانے کی دہمکی دے دی، تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے

 
0
455

سجاول فروری 07 (ٹی این ایس): سندھ سے تعلق رکھنے والے سب انجنیئرز نے اپنے حقوق کیلئے مرحلے وار تحریک چلانے کی دہمکی دے دی ہے اور حکومت سے فوری طور سب انجنیئرز کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ اور 16 گریڈ سے اپ گریڈ کرکے رہائشی ، میڈیکل اور سفری سہولیات دینے کی اپیل کردی ہے اس سلسلے میں ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے ورکس اینڈ اور سروسز محکمے سے تعلق رکھنے والے سب انجنیئرز کی نمائندہ تنظیم سب انجنیئرز ویلفیئرزایسوسیئشن سندھ کے مرکزی چیئرمین آصف علی جلبانی ، مرکزی رہنما کمال ، شعیب بھٹی ، ذوالفقار علی ، حامد بنگش ، منظور عباسی ، مجاحد گاہو اور دیگر نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے سب انجنیئرز سے ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے بدقسمتی سے 40، 40 سال تک ملازمت کرنے کے باوجود 11 گریڈ میں رٹائرڈ کرکے ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالہ جا رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ان کی نمائندہ تنظیم نے حیدرآباد کے آٹوز بھان روڈ پر ورکس اینڈ سروسز محکمے کے اربوں روپے کی مالیت کی پراپٹی کو بچانے کیلئے قانونی جنگ لڑ رہی ہے اور حکومت سندھ کے سامنے واضع موقف رکہا ہے کہ سندھ کی سول ، الیکٹریکل اور مکینکل شعبات کے انجنیئرز سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ختم کرکے فوری طور پر 16 گریڈ میں اپ گریڈ کیا جائے اور ان کے تمام مطالبات کو تسلیم کیا جائے دیگر صورت میں حیدرآباد سے جلد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا جائے گا ، اس موقع پر سیوا ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے نئے عھدیداران کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق صدر حامد بنگش ، سینئرنائب صدر مجاھد گاہو ، وائس چیئرمین علی گوہر شاھ ، جنرل سیکریٹری منظور علی عباسی ، فنانس سیکریٹری کامران جوائنٹ سیکریٹری عالگیر کوری ، پریس سیکریٹری ایاز علی ، پروپگنڈا سیکریٹری آفتاب شیخ کی تقرری کا اعلان کیا گیا