شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی حق و سچ کی فتح، ایک دن نواز شریف بھی سرخرو ہوں گے ‘مریم اورنگزیب

 
0
304

, عدالت کا فیصلہ میرٹ پر آیا ، دن رات چور چور ڈاکو ڈاکو کا نعرہ لگانے والوں کیلئے ماتم اور (ن) لیگ کے کارکنوں کیلئے حق و فتح کا دن ہے

لاہور فروری 14 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کو حق و سچ کی فتح قرار دیدیا ۔ انہوں نے شہبازشریف کی ضمانت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا فیصلہ میرٹ پر آیا ہے، دن رات چور چور ڈاکو ڈاکو کا نعرہ لگانے والوں کیلئے ماتم اور (ن) لیگ کے کارکنوں کے لیے حق و فتح کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے دونوں کیسوں میں قومی خزانے کی رقم بچائی، نیب کسی قسم کا کیس نہیں بناسکی، شہباز شریف نے کہا تھا کرپشن ثابت ہوگئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی جب بھی سوال اٹھایا تو بادشاہ سلامت کو گراں گزرا ، ایک دن نوازشریف بھی سرخرو ہوں گے اور عوام کے درمیان ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایوان میں ہماری پوزیشن مضبوط ہے اس لیے حکومت کا بیانیہ چور چور کی سیاست پر تھا۔