وزیراعظم اور وزراءکا پروٹوکول ختم کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست

 
0
19219

عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13مارچ تک جواب طلب کر لیا

لاہور فروری 20 (ٹی این ایس): لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم اور دیگر وزراءکا پروٹوکول ختم کرنے اور بیرونی ممالک سے امداد کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے. لاہورہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.درخواست گزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم اور وزراءپروٹوکول استعمال کر کے شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی نمائندے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں کھانا کھاتے ہیں، جبکہ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں. وکیل درخواست گزار نے یہ بھی موقف اپنایا کہ اسلام میں مانگنا حرام ہے، جبکہ پاکستان بین الاقوامی مانگنے والا ملک بن چکا ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے تاکہ ملک میں خوشحالی آئے.انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پاکستان کی حکومت کو بیرون ملک امداد لینے سے، وزیر اعظم سمیت دیگر وزراءکو پروٹوکول استعمال کرنے سے روکا جائے، نیز پروٹوکول استعمال کرنے والوں کے خلاف نیب کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے. درخواست گزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم اور وزراءپروٹوکول استعمال کر کے شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں.انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی نمائندے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں کھانا کھاتے ہیں، جبکہ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں. وکیل درخواست گزار نے یہ بھی موقف اپنایا کہ اسلام میں مانگنا حرام ہے، جبکہ پاکستان بین الاقوامی مانگنے والا ملک بن چکا ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے تاکہ ملک میں خوشحالی آئے. انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پاکستان کی حکومت کو بیرون ملک امداد لینے سے، وزیر اعظم سمیت دیگر وزراءکو پروٹوکول استعمال کرنے سے روکا جائے، نیز پروٹوکول استعمال کرنے والوں کے خلاف نیب کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے.