بھارت کے مذموم مقاصد کو انشااللہ خاک میں ملا دیں گے۔وزیر اعلیٰ

 
0
961

لاہور فروری 26 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بھارت کے مذموم مقاصد کو انشااللہ خاک میں ملا دیں گے۔ موقع ملا تو فرنٹ لائن پر خود جا کر اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ وطن کی حفاظت کروں گا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی در اندازی کے بعد ساری قوم ایک پیج پر جمع ہوگئی ہے۔ بھارتی کی اس شیطانی حرکت پر وفاقی وزراء اور دیگر شخصیات کی جانب سے بہترین جواب دئیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملک کے چپے چپے کے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انڈیا کے مذموم مقاصد کو انشااللہ خاک میں ملا دیں گے۔وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ موقع ملا تو فرنٹ لائن پر خود جا کر اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ وطن کی حفاظت کروں گا۔ ۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میں نے کوٹ لکھپت جیل میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔انہوں نے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں داخلے پر اظہار تشویش کیا اور اس کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے اور پاکستان پر کبھی کوئی آنچ نہ آئے۔ آمین۔