پتوکی ، مبینہ پولیس مقابلہ،3 ڈاکو ہلاک

 
0
547

قصور نومبر 15(ٹی این ایس)قصور میں تھانہ پتوکی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔بدھ کو تھانہ پتوکی کے علاقے جاگو والا کی حدود میں پولیس زیر حراست 2 ملزمان جہانگیر اور کاشف کو برآمدگی کے لیے تھانے لے جارہی تھی کہ اچانک 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس حملہ کردیااور اپنے دونوں ساتھیوں کو چھڑا کر لے جانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوﺅں کا تعاقب کیا جس پر پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیاجس میں 3ڈاکو مارے گئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کاشف، جہانگیر اور ان کا ایک ساتھی اختر سونی شامل ہیں۔پولیس نے ہلاک ڈاکوﺅں کے قبضے سے کلاشنکوف، 2 موٹر سائیکلیں اور اہلکاروں سے چھینا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔