قصور میں نو عمر لڑکے سمیت دوافراد کو پراسرار طور پر قتل  

 
0
364

قصور ،ستمبر 15(ٹی این ایس): ضلع قصور میں یکے بعد دیگرے ایک درجن سے زائد بچوں کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کئے جانے کی لرزہ خیز واردات  کی وجہ سے علاقہ میں پہلے ہی زبردست خوف وہراس پایا جاتا ہے کہ مختلف مقامات پر نو عمر لڑکے سمیت دوافراد کو پراسرار طور پر قتل کنے کے نئے واقعات سامنے آگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  وہیگل چیک پوسٹ کے قریب قصور پولیس کو ایک لڑکے کی نعش ملی ہے جسے گلا دبا کر قتل کیا گیا  تھا ۔پولیس مذکورہ نوجوان کی شناخت کے متعلق کوئی پتہ نہیں چلا سکی تاہم شبہ  ظاہرکیاجارہا ہے کہ اس لڑکے کو بھی پہلے لڑکوں کی طرح مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے

اسی دوران پولیس کو الہ آباد کے علاقہ میں بھی ایک شخص کی نعش ملی ہے جسے مخالفین نے قتل کرنے کے بعد سڑک کے کنارے پھینکا اور فرار ہوگئے ۔