قصور جنوری 11(ٹی این ایس):پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ترجمان نے بتایا کہ زینب قتل کیس میں 8 مشتبہ افراد پہلے سے ہی زیر حراست ہیں جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ کچھ دیر قبل احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں ثاقب نثار نے انہیں بتایا کہ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم زینب کا قریبی رشتہ دار ہے۔