پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پرتشویش ہے. وزیرخارجہ لکسمبرگ

 
0
690

بھارت سے مذاکرات چاہتے ہیں ‘بھارت دو طرفہ مذاکرات سے ہچکچاتا ہے. شاہ محمودقریشی

اسلام آباد مارچ 07 (ٹی این ایس): لکسمبرگ کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پرتشویش ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کسی کے حق میں نہیں. اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایزلبورن مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے‘ اس دوران لگسمبرگ کے وزیرخارجہ جین ایزلبورن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پرتشویش ہے.وزیراعظم عمران خان کے کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں‘انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کسی کے حق میں نہیں، کشیدگی کم کرنے کے لیے یورپی یونین کردار ادا کر رہی ہے. وزیرخارجہ جین ایزلبورن نے کہا کہ لکسمبرگ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث بننے کو تیار ہے‘دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات چاہتا ہے لیکن بھارت دو طرفہ مذاکرات سے ہچکچاتا ہے.لکسمبرگ کے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کشیدگی پر تشویش ہے جس میں کمی کے لیے یورپی یونین کردار ادا کررہی ہے جبکہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو احساس ہے پاکستان میں دہشت گردی، نفرت کا نشانہ خود مسلمان بنتے آئے ہیں، پاکستان اور یورپی یونین میں سمٹ سطح پر مذاکرات سے متعلق بھی بات ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،پاکستان کے ساتھ ماضی میں بھی اظہار یکجہتی کیا ہے، یورپی یونین کوخدشہ ہے پاکستان میں اقلیتوں کے لیے جگہ کم ہورہی ہے.لکسمبرگ کے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلح تنازع کسی کے حق میں نہیں، وزیراعظم کے کشیدگی میں کمی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور بھارتی پائلٹ کی واپسی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلیے یورپی یونین کردار ادا کررہی ہے. لکسمبرگ کے وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے جلد حل ہو، افغانستان میں امن سے پورے خطے میں استحکام ہوگا، افغانستان میں امن کیلیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں جبکہ پاکستان کے لیے افغانستان میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کا یہ بہترین موقع ہے.وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لکسمبرگ سے توانائی،مواصلات اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، لکسمبرگ کے وزیرخارجہ سے خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے اقدامات پر بھی روشی ڈالی.