لاہور مارچ 13 (ٹی این ایس): فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ڈیفالٹر عمارٹیکسٹائل پرائیویٹ لمٹیڈ کے ڈائریکٹر خواجہ بلال کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایف آئی اے سے تفصیلات طلب کرلیں ۔ ایف بی آر نے ٹیکس ڈیفالٹر عمارٹیکسٹائل پرائیویٹ لمٹیڈ کے ڈائریکٹر خواجہ بلال کی سفری تفصیلات کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عمار ٹیکسٹائل کے ڈائریکٹر 1کروڑ10لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیں ۔ایف بی آر نے خواجہ بلال کے بینک اکائونٹس پہلے ہی منجمد کررکھے ہیں ۔خواجہ بلال کے ذمے سال 2011کے انکم ٹیکس بقایہ جات واجب الا دا ہیں ۔ایف آئی اے خواجہ بلال کی سفری تفصیلات فراہم کرے ۔













