صوبے میں عوام کو بنیادی سہولیات میسر کرنا اولین ترجیح ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

 
0
1000

کوئٹہ مارچ 13 (ٹی این ایس): کوہلو کے قبائلی و سیاسی رہنماء حاجی میر بہار خان مری نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی ،حاجی میر بہار خان مری نے وزیر اعلیٰ کو کوہلو کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا ، جنہیں وزیر اعلیٰ نے حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلو سمیت صوبے میںعوام کو بنیادی سہولیات اُن کے دہلیز پر میسر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے وزیر اعلیٰ نے کوہلو سول ہسپتال کو ڈاکٹر مہناز مری کے نام سے منسوب کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر مہناز مری نے شعبہ کارڈیالوجی میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ۔