اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی گروپ کی چار خواتین سمیت آٹھ کارندے گرفتار

 
0
413

اسلام آباد مارچ 13 (ٹی این ایس): اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے بڑی کاروائی کر کے  ڈکیتی اور گھر میں  ملازمت کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والے دو گروہ کے آٹھ رکن گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان میں چار خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں محمد اجمل خان، ارزمان شاہ، تنزیل احمد، ناظم الرحمان،سالے بی بی چنداں بی بی، فرزانہ بی بی اور ریحانہ بی بی شامل ہیں۔

کاروائی ایس پی سی آئی اے سید مصطفی تنویر کی نگرانی میں ڈی ایس پی حاکم خان آور ٹیم نے کی پولیس

 ملزمان کو سی آئی اے شفٹ کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن موٹرسائیکل موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کارروائی کرنے والی ٹیم کو شاباش دی ہے۔