قومی اسمبلی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا اجلاس کا طویل 11صفحات پر ایجنڈا جاری کردیا گیا

 
0
328

اسلام آباد جولائی 16 (ٹی این ایس): اپوزشین کی ریکوزیشن پر بلایا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا‘ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2بجے ہوگا،اجلاس کا طویل 11صفحات پر ایجنڈا جاری کردیا گیا. ایجنڈے میں 2توجہ دلاﺅ نوٹسز کے علاوہ نجی بل بھی شامل ہیں،اپوزیشن کی ریکوزیشن پر آج بلائے جانے والے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا بھی امکان ہے.
اپوزیشن نواز شریف کی رہائی کا مطالبہ ایوان میں اٹھائے گی جبکہ حکومتی بینچز کی طرف سے شہباز شریف کا برطانوی اخبار میں شائع ہونے والا مبینہ سیکنڈل ایوان میں اٹھائے جانے کا امکان ہے. اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اجلاس سے قبل مشاورتی ایڈوائزری کمیٹی کی صدارت بھی کریں گے‘ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا،پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف اجلاس کی صدارت کریں گے.
اجلاس میں قومی اسمبلی میں پارٹی کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت ہوگی،مہنگائی، تاجروں کی ہڑتال، معاشی اور صنعتی سرگرمیوں کے شدید متاثر ہونے پر احتجاج کیا جائے گا. جج کی ویڈیو لیک اور برطانیہ میں جھوٹی خبر شائع کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا. ایجنڈے میں 2توجہ دلاﺅ نوٹسز کے علاوہ نجی بل بھی شامل ہیں،اپوزیشن کی ریکوزیشن پر آج بلائے جانے والے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا بھی امکان ہے.
اپوزیشن نواز شریف کی رہائی کا مطالبہ ایوان میں اٹھائے گی جبکہ حکومتی بینچز کی طرف سے شہباز شریف کا برطانوی اخبار میں شائع ہونے والا مبینہ سیکنڈل ایوان میں اٹھائے جانے کا امکان ہے. اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اجلاس سے قبل مشاورتی ایڈوائزری کمیٹی کی صدارت بھی کریں گے‘ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا،پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف اجلاس کی صدارت کریں گے. اجلاس میں قومی اسمبلی میں پارٹی کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت ہوگی،مہنگائی، تاجروں کی ہڑتال، معاشی اور صنعتی سرگرمیوں کے شدید متاثر ہونے پر احتجاج کیا جائے گا. جج کی ویڈیو لیک اور برطانیہ میں جھوٹی خبر شائع کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا.