کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے ہیرو نعیم اور صاحبزادے طلحہ کی تدفین نیوزی لینڈ میں ہی کرنے کا فیصلہ

 
0
673

حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری راشد اور ان کا بیٹا دورانِ مزاحمت شہید ہوگئے تھے

کرائسٹ چرچ مارچ 16 (ٹی این ایس): کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے ہیرو نعیم اور صاحبزادے طلحہ کی تدفین نیوزی لینڈ میں ہی کرنے کا فیصلہ، حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری راشد اور ان کا بیٹا دورانِ مزاحمت شہید ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے ہیرو نعیم اور صاحبزادے طلحہ کی تدفین کے حوالے سے اہل خانہ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے راشد اور ان کے بیٹے طلحہ کی تدفین پاکستان کی بجائے نیوزی لینڈ میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم نعیم اور طلحہ کے اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انہیں نعیم اور طلحہ کے جنازے اور تدفین کے عمل میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ جانے کیلئے معاونت فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری راشد اور ان کا بیٹا دورانِ مزاحمت شہید ہوگئے تھے۔کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں فائرنگ کے دوران پاکستانی شہری راشد اور ان کا بیٹا طلحہٰ نعیم شہید ہوئے۔ذرائع کے مطابق راشد حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں شہید ہوئے، ان کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔حملے میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں میں سے ایک کراچی کا شہری اریب بھی ہے جو کمپنی کے کام سے نیوزی لینڈ گیا تھا، 27 سالہ اریب فیڈرل بی ایریا کا رہائشی اور ایک فرم میں چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہے اور اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے۔ایک اور زخمی محمد امین کا تعلق حافظ آباد سے ہے جو ڈیڑھ ماہ قبل اپنے بیٹے اور پوتوں سے ملنے نیوزی لینڈ گئے تھے۔