سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کا انسداد تجاوزات کے خلاف ایک اور آپریشن، مل پور گاؤں میں قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگذار کروا لی گئی

 
0
388

اسلام آباد مارچ 18 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے اسلا م آباد انتظامیہ کے ساتھ مل کر پیر کے روز ملپور میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا، آپریشن کے دوران مل پور گاؤں میں سرکاری اراضی پر نئے تعمیر ہونے والے غیر قانونی گھروں کو مسمار کر کے اراضی کو واگذرار کروا لیا گیا۔

انسداد تجاوزات آپریشن کا مقصد سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنا تھا۔ انسداد تجاوزات  کے اس آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر (سیکرٹریٹ) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے حصہ لیا جبکہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لیے بھاری مشینری کو بھی استعمال میں لا کر سرکاری اراضی کو غیر قانونی قابضین سے واگذرار کروالیا گیا۔

اس آپریشن کے دوران 05 زیر تعمیر گھروں اور بیرونی چار دیواریوں کو بھاری مشینری کے ساتھ گرا دیا گیا۔ مزید برآں باقی ماندہ تعمیرات کے مالکان کو نوٹسز جاری کر دیے گئے جس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔ واضح رہے کہ یہ آپریشن سی ڈی اے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر گذشتہ ماہ کے دوران شہر میں جاری کردہ انسداد تجاوزات کی جاری مری روڈ کے رائٹ آف وے پر قائم  غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کی مہم کا حصہ ہے۔