پی ایچ ڈی سکالرز کی بنی گالا سے گرفتاری کے پس پردہ حقائق سامنے آنے لگے ضلعی انتظامیہ اور اہم حکومتی وزیر سکالرز سے مذاکرات کیلیے بنی گالا گئے۔ذرائع

 
0
801

اسلام آباد(ٹی این ایس)وی وی آئی پی روٹ پر مناسب نوکریوں اور اعزازیے میں اضافے کیلئے احتجاج کے دوران گرفتار پی ایچ ڈی سکالرز کی گرفتاری کے اصل حقائق سامنے آ گئے سکالرز سے مذاکرات کیلئے پولیس،ضلعی انتظامیہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مذاکرات کیئے وی وی آئی پی روٹ سے احتجاج ختم کرنے کیلئے اسٹنٹ کمشنر اور ایس پی نے مظاہرین سے مذاکرات کیئے ،مذاکرات میں ناکامی پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل ہو گئے ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر سکالرز کی طرف سے احتجاج چند روز کیلئے موخر کرنے پر نیم رضا مندی ظاہر کرنے کے بعد چند سکالرز نے وزیر اعظم سے براہ راست مذاکرات کی شرط عائد کر دی انتظامیہ کی طرف سے اس شرط کی منظوری سے معذرت کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو مظاہرین سے مذاکرات کیلئے بنی گالا جانے کی درخواست کی اساتذہ کی چند شرائط فوری طور پر قابل عمل نہ ہونے پر مذاکرات ناکامی سے دوچار ہو گئے جس پر متعلقہ ایس پی کی ہدایت پر مقامی پولیس کے ذریعے وی وی آئی پی روٹ مظاہرین سے خالی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر سے مذاکرات کے دوران بنائی گئی ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر منفی پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ پی ایچ ڈی سکالرز وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کی مرکزی شاہراہ پر مناسب نوکریوں اور اعزازیے میں اضافے کیلئے احتجاج کر رہے تھے احتجاج کی وجہ سے وزیر اعظم کی نجی رہائش گاہ جانے کا راستہ مکمل بند تھا جسکی وجہ سے وزیر اعظم ، انکے قریبی ساتھیوں اہم حکومتی اور انتظامی افسران اور مہمانوں کا بنی گالا آنا ناممکن ہو گیا تھا اس کے ساتھ ساتھ احتجاج کی وجہ سے سیکورٹی انتظامات میں بھی مشکلات کا سامنا تھا۔