نیب نے خواجہ آصف کو دوسری بار طلب کر لیا،9اپریل کو پیش ہونے کا حکم، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم خواجہ آصف کا بیان ریکاڈ کرے گی

 
0
375

راولپنڈی اپریل 06 (ٹی این ایس): نیب نے دوسری بار خواجہ آصف کو طلب کر لیا۔ نیب راولپنڈی نے سابق وزیر خارجہ کو 9اپریل کو طلب کر لیا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم خواجہ آصف کا بیان ریکاڈ کرے گی۔ نیب نے خواجہ آصف کو دوسری بار طلب کیا ہے۔ اس سے پہلے نیب نے خواجہ آصف کو یکم اپریل کو طلب کیا تھا لیکن وہ بیرونِ ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہو سکے تھے۔ نیب نے خواجہ آصف کو آمدن سے زائد آثاثے ہونے کی وجہ سے تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے۔
خواجہ آصف 9اپریل کو نیب راولپنڈی میں تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ یاد رہے کہ نیب نے خواجہ آصف کو دوسری بار طلب کیا ہے اس سے پہلے انہیں یکم اپریل کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوسکے تھے۔ ہفتہ کی صبح نیب ٹیم نے دوسری بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مارا عدالت نے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا اور حمزہ شہباز کو سوموار کے روز عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔