نومنتخب امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق 9اپریل کو حلف اٹھائیں گے

 
0
354

لاہور اپریل 06 (ٹی این ایس): نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 9 اپریل کو منصورہ میں ایک پر وقار تقریب میں 2019 ء تا 20124 ء ، امیر جماعت کے منصب کا حلف اٹھائیں گے ۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے منصورہ میں برادر تنظیموں کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا گیا کہ تقریب حلف برداری میں دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما ، علمائے کرام و مشائخ عظام ، سینئر صحافی ، کالم و مضمون نگار ، مزدروں ، کسانوں ، وکلا اور طلبہ تنظیموں کے عہدیداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شرکت کریں گی ۔
تقریب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ خطاب کریں گے ۔ حلف برداری کی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ تقریب حلف برداری ایک یاد گار اور شاندار تقریب ہوگی ۔