اسلام آباد اپریل 06 (ٹی این ایس): سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے سیکٹر E-12 میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن کی رفتارکو مزید تیز کر دیا ہے۔ سیکٹر E-12میں سی ڈی اے کی ایکوائر شدہ زمین کے قبضے کے حصول کے لئے آپریشن ہفتہ وار تعطیل کے باو جودجاری رہا ۔ ہفتہ کے روز کئے گئے آپریشن کے دوران ایکوائر شدہ ارا ضی پر تعمیر کردہ متعدد غیر قا نونی تعمیرات اور سٹرکچرز کو مسمار کر کے 500 کنال ارا ضی کو غیر قا نونی قا بضین سے وا گزار کر وا لیا گیا۔
اس آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے و افسران، اسلام آباد انتظامیہ کے افسران ،لینڈ و بحالیات ڈائریکٹوریٹ اور اسلام آباد پولیس نے حصہ لیا جبکہ کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ سی ڈی اے کی ایکوائر شدہ اراضی سے تعمیرات کو گرانے کے لیے ایم پی او کی بھاری مشینری کو بھی استعمال میں لایا گیا۔
ہفتہ کے روز کیے گئے آپریشن کے دوران ایکوائر شدہ ارا ضی پر غیر قا نونی طور پر تعمیر کئے گئے 186کمروں اور26 چار دیواریاں سمیت متعدد تعمیرات کو مسمار کیا گیا ۔اسی طرح سیکٹر E-12میں 150کنال سرکاری ارا ضی پر قائم کی جھگیوں اور ٹینٹوں پر مشتمل آبادی کو بھی ختم کر کے غیر قا نونی قابضین سے سر کاری ارا ضی کو وا گزار کروا لیا گیا۔
آپریشن کے دوران کچھ عنا صر نے سی ڈی اے کے عملے پر پتھراؤ کیا جس سے سی ڈی اے کا ایک شاول آپریٹر اور اسلام آباد پولیس کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے جن کو بعد ازں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس وا قعے میں ملوث افراد کو کار سرکار میں مدا خلت پر گرفتار کر لیا گیا۔
سی ڈی اے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سرکا ری ارا ضی پر قائم تجاوزات کے خلاف انسداد تجاوزات آپریشن بلا خوف و خطر اور بلا امتیاز جاری رہے گا۔ سیکٹر E-12میں مقا می لوگوں کے معاوضہ جات کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے سی ڈی اے نے سیکٹر E-12میں ہی لینڈ و بحا لیات ڈائریکٹوریٹ کا ایک کیمپ آفس قائم کر دیا ہے تا کہ ان مسائل کو موقع پر ہی حل کیا جا سکے۔