پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں 4 جلسے کرنے کا اعلان کر دیا

 
0
335

اسلام آباد 17 مارچ 2022 (ٹی این ایس): پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں 4 جلسے کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو چترال میں اتوار کو جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ 21 مارچ کو اپر دیر میں پیپلز پارٹی کا جلسہ ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، اپر دیر، مالاکنڈ اور کرم ایجنسی میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو چترال میں اتوار کو جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ 21 مارچ کو اپر دیر میں پیپلز پارٹی کا جلسہ ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری 22 مارچ بروز منگل کو مالاکنڈ اور 25 مارچ بروز جمعہ کو کرم ایجنسی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔