سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کا نیلام عام آج سے شروع ہو رہا ہےنیلامی 11 اپریل تک جاری رہے گی

 
0
363

اسلام آباد اپریل 07 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹوں کا تین روزہ نیلام عام آج مورخہ 8اپریل 2019 ؁ء سے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ نیلام عام11 اپریل 2019 ؁ء تک جاری رہے گا ۔پلاٹوں کی نیلامی کو شفاف بنانے کے لیے سی ڈی اے کے ممبر فنانس کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نیلامی کے عمل کی نگرانی کرے گی۔
چارروزہ نیلام میں اسلام آباد کے مختلف ڈویلپڈ سیکٹرز کے رہا ئشی پلاٹس اورمختلف تجارتی علاقوں میں نہایت عمدہ لوکیشن پروا قع مختلف کیٹیگریز کے کمرشل پلاٹ نیلامی کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
نیلامی کے پہلے دو روز اسلام آباد کے مختلف ڈویلپڈ سیکٹر زمیں رہائشی پلاٹ نیلام کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ نیلامی کے آخری 02 روز کے دوران اسلام آباد کے مختلف تجارتی علاقوں میں مختلف کیٹیگریز بشمول بلیو ایریا، ڈویلپڈ مرا کز کے پلاٹ، ہسپتال ، کلاس تھری شا پنگ سینٹرزاور دیگر کمرشل پلاٹس نیلام کیے جائیں گے۔
عوام الناس با لخصوص بزنس کمیونٹی پلاٹوں کی اس نیلا می میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے کیو نکہ نیلا می میں حصہ لینے کے لئے لوگوں نے بڑی تعداد میں بروشرز حا صل کئے ہیں۔