سمندر میں تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش کا کام آخری مراحل میں داخل

 
0
303

کراچی اپریل 11 (ٹی این ایس): پاکستان کے سمندرمیں تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی کا امکان ہے، ذخائر کیلئے ڈرلنگ کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق، کراچی کی ساحلی پٹی پر جاری کیکٹرا ون پروجیکٹ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ،ڈرلنگ کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا، 5ہزار میٹر تک کھدائی مکمل کرلی گئی ہے۔امریکی کمپنی ایگزون موبل حاصل کردہ نتائج کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی، کھدائی میں مدر رگ شپ اور سپلائی ویسلز نے کام سرانجام دیا ہے۔
ایگزون موبل کے ساتھ پی پی ایل، اوجی ڈی سی ایل اور ای این آئی بھی ڈرلنگ کے عمل میں شریک ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ کراچی کی ساحلی پٹی میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر ہیں، جن کی دریافت کے بعد پاکستان کے تیل کے درآمدی بل میں کمی آئے گی، گزشتہ سال پاکستان نے تقریبا17 ارب ڈالر کا تیل درآمد کیا تھا۔