اسلام آباد اپریل 11 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک نے کشمیر مخالف انتخابی منشور پر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور بی جے پی کیخلاف قرارداد پیش کی۔ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ نے سیینیٹر رحمان ملک کا پیش کردہ بی جے پی و مودی مخالف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
داد چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ مشاہد حسین سید نے پڑھ کر سنائی۔ قرارداد کا متن تھا کہ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ بی جے پی کی منشور جسمیں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا وعدہ ہے کی مزمت کرتے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمہ کا اعلان قابل مزمت ہے۔ قرارداد کشمیر کے خصوصی حیثیت کو ختم کرنا اقوام متحدہ کے قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہوگی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں کرتا آرہا ہے۔ حکومت اپنے نمائیندہ خصوصی کے ذریعے اقوام متحدہ کے نیشنل سیکورٹی کونسل میں ہمارا احتجاج ریکارڈ کرے۔ حکومت پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشنر کو بلا کر وزیراعظم مودی کے اعلان پر بھارت سے احتجاج کرے۔ وزیراعظم نریندر مودی کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی مسلسل وکالت کرتے رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ بی جے پی ارٹیکل 35A ختم کرکے جموں کشمیر میں ہندو انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس کے کارکنان آباد کرنا چاہتا ہے۔ ’خصوصی حیثیت‘ کی شق 35A کے تحت غیر مقامی باشندوں پر جموں و کشمیر میں اراضی خریدنے پر پابندی ہے۔ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی شق کی خاتمے کا اعلان کرکے نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے۔ قرارداد میں مزید لکھا تھا کہ ایک طرف وزیر خارجہ کہہ رہے ہیں کہ مودی حملہ کرنے والا ہے دوسرے طرف وزیراعظم کہ رہا ہے کہ مودی بہتر ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں سینیٹر رحمان ملک کی قرارد کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔ سینیٹر رحمان ملک کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے متعلق پریشانی درست ہے۔
https://www.facebook.com/tnsworldofficial3/videos/420856625314741/













