لاہور اپریل 11 (ٹی این ایس): صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یوکے سے آئے طبی ماہرین کے وفدکے ہمراہ چلڈرن ہسپتال لاہور، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اورکالج آف فزیشنزاینڈ سرجنزپاکستان کادورہ کیا۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے یوکے وفدکے سربراہ ڈاکٹرگیرلڈ میسن کوچلڈرن ہسپتال میں مریضوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریف کیا۔ڈاکٹرگیرلڈمیسن نے صوبائی وزیر صحت کو میٹرنل فیٹل میڈیسن سمیت دیگرطبی سہولیات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پرپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق، ڈاکٹرحسین جعفری،پروفیسر ڈاکٹرایازمحمود، پروفیسرڈاکٹر خالد مسعودگوندل،پروفیسر ڈاکٹرعامرزمان، پروفیسرمحمدطیب، پروفیسروارث، پروفیسر زاہدکمال صدیقی اور پروفیسرڈاکٹرظفراللہ چوہدری بھی موجودتھے۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیارکی صحت سہولیات متعارف کروارہے ہیں۔
پنجاب کے ہسپتالوں میں ماں بچے کی صحت کویقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں صحت سہولیات کامعیاربہترکرکے آنے والے مریضوں کوزیادہ سے زیادہ سہولت دیناچاہتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے ہمیشہ صحت سہولت اقدامات میں مکمل سپورٹ کیاہے۔ غیرملکی طبی ماہرین کے وفدنے ماں بچے کی صحت کے حوالہ سے طبی سہولیات میں مکمل یقین دہانی کروائی ہے۔
یوکے وفدکے سربراہ ڈاکٹرگیرلڈ میسن نے کہاکہ فیٹل میڈیسن کے حوالہ سے محکمہ صحت پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔ ڈاکٹرگیرلڈمیسن نے کہاکہ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کاوشوں کوسراہتے ہیں۔