ریلوے حکام نے لیگل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے 3 افسروں کے تبادلے کر دئیے

 
0
266

لاہور اپریل 13 (ٹی این ایس): ریلوے حکام نے لیگل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے 3 افسروں کے تبادلے کر دئیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل افیئرز بشارت حسین کا کراچی سے لاہور تبادلہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل افیئرز سجاد محمود کی خدمات ڈی ایس لاہور کے سپرد کر دیں گئیں جبکہ پشاور تبادلہ کیے گئے لاء آفیسر معین الدین کو کراچی ڈویژن میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔