پاکستان جرمن پریس کلب فرینکفرٹ نے کلب کے باقاعدہ  نئے انتخابات کا اعلان کردیا

 
0
1083

جرمنی اپریل 15 (ٹی این ایس): پاکستان جرمن پریس کلب فرینکفرٹ نے کلب کے باقاعدہ  نئے انتخابات کا اعلان کردیا۔ 20 اپریل کو کلب کے سالانہ انتخابات ھونگے جس میں صدر،  نائب صدر,  جنرل سیکرٹری،  جوائنٹ سیکرٹری. فنانس سیکرٹری اور اور انفارمیشن سیکرٹری کے شعبوں کے لیے انتخاب کیا جائے گا جرمن بھر سے ممبران انتخابی عمل میں شرکت کرنے لیے پرعزم ھے جرمنی میں پاکستانی صحافیوں کی سرگرم نیٹ ورک ’’ پاکستان جرمن پریس کلب‘‘ فرینکفرٹ کے مرکزی عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے اراکین کا انتخاب 20 اپریل کو پریس کلب کے مرکزی دفتر میونخین اسٹریٹ بالمقابل مین ریلوے اسٹیشن فرینکفرٹ میں منعقد ہونگے جس میں 28 ووٹرز ممبرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اگلے چار سال کے لئے نئے عہدیداروں کا چناؤ کریں گےپاکستان پریس کلب فرینکفرٹ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ انتخابات2015 میں منعقد ہوئے تھے۔بیس اپریل کو منعقد ہونے والے انتخابات میں2022تک کے لئے عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے واضع رہیے کہ پاکستان جرمن پریس کلب کا قیام 2010میں ہوا جس کاباقاعدہ رجسٹریشن 2013میں کروائی گئی۔ابتدائی طور پر سنیئر صحافی(نمائندہ جنگ،جیو نیوز)مطفر الحسن شیخ صدر منتخب ہوئے سید رضوان شاہ کوجنرل سیکریٹری ،سلیم پرویز بٹ سنیئر نائب صدر،سید اقبال حیدر نائب صدربرائےیورپ،عطاالرحمن اشرف نائب صدر برائے پاکستان اور نذر حسین سیکریٹری مالیات مقرر کیے گئے۔

پاکستان جرمن پریس کلب نے کیمونٹی کے درمیان روابط کے لیے پل کا کردار ادا کیا۔،پاکستان جرمن پریس کلب کے ارکان مختلف میڈیا گروپ (پاکستانی کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا )سے وابستہ ہیں۔جبکہ پرنٹ میڈیا اور آئن اخبارات کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔پاکستان جرمن پریس کلب کے ممبران جرمنی میں رجسٹرڈ جرنلسٹ کی حیثیت سے اقوام متحدہ اور جرمنی پارلیمنٹ میں اپنے اداروں کی نمائندگی کررہیے ہیں