اسلام آباد اپریل 17 (ٹی این ایس): بارشوں کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد کیا گا، اجلاس میں محکمہ موسمیات، پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کے نمائندوں کی بھی شرکت۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ، آئیسکو کے نمائندوں اور ضلعی ڈیزازسٹر منیجمنٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، ابھی تک حالات مکمل کنٹرول میں ہیں سیلاب اور آندھی کے حوالے سے کوئی پیشگی اطلاع بھی نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہم نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات کر رکھے ہیں۔ عوام الناس پرسکون رہیں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ غیر معمولی بارشوں سے معمولات متاثر ضرور ہوتے ہیں تاہم انتظامیہ تیار ہے۔