قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الٰہی سے ہلال احمر پنجاب کے چیئرمین وسابق گورنر خالد مقبول کی ملاقات

 
0
296

لاہور اپریل 19 (ٹی این ایس): قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ہلال احمر پاکستان پنجاب کے چیئرمین وسابق گورنر خالد مقبول نے ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے ہلال احمر کی پنجاب میں کاوشوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔قائم مقام گورنر پرویز الٰہی نے ہلال احمر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے سہارا اور مظلوم افراد کی خدمت کرنا ہی زندگی کا مقصد ہے ۔ آپ کا ادارہ عوام اور مظلوموں کی جو خدمت کر رہا ہے وہ ہر لحاظ سے قابلے تعریف ہے ۔قائم مقام گورنر پنجاب نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعان کا یقین دلایا ۔