سینیٹ میں پوسٹ آفس (ترمیمی) بل 2017ء سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش

 
0
371

 

اسلام آباد جولائی19(ٹی این ایس): سینیٹ میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ پیش کر دی گئیں ۔ بدھ کو سینیٹ میں پوسٹ آفس (ترمیمی) بل 2017ء سے متعلق برائے مواصلات کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد داؤد خان اچکزئی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ سینیٹ میں پشاور سے لاہور جی ٹی روڈ کے ساتھ این ایچ اے کی اراضی لیز پر دینے سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین سینیٹر داؤد اچکزئی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

سینیٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا میں بجلی کے کم استعمال سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس کے دور ان سینیٹ میں باچا خان ایئر پورٹ کی خستہ حالی کا جائزہ لینے کیلئے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ کو سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے کنوینر سینیٹر محسن عزیز نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس کے دور ان سینیٹ میں معاشرے کے محروم طبقات پر خصوصی کمیٹی کی پانچوی عبوری رپورٹ پیش کر دی گئی۔ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے معاشرے کے محروم طبقات کے کنوینر سینیٹر نثار محمد خان نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔