چیئرمین سینیٹ نے مروان برگا ہوتی کا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کو تحریر کردہ خط ایوان بالا میں پیش کر دیا

 
0
401

اسلام آبادجولائی19 (ٹی این ایس):چیئرمین سینیٹ نے اسرائیل میں قید فلسطینی رکن پارلیمنٹ مروان برگا ہوتی کی طرف سے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کو تحریر کیا جانے والا خط ایوان بالا میں پیش کر دیا۔ بدھ کو چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فلسطینی رکن پارلیمنٹ نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کو یہ خط تحریر کیا ہے جو سینیٹ آف پاکستان کو بھجوایا گیا ہے۔ آزادی اور وقار کے موضوع پر تحریر کیا جانے والا یہ خط فلسطین کی نیشنل اسمبلی کونسل کے سپیکر نے پہنچایا ہے۔ اس خط کو ایوان بالا میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ سینیٹ سے بھی یہ پیغام واضح طور پر جائے کہ سینیٹ آف پاکستان کے ارکان اسرائیل کی قید میں موجود فلسطین کے رکن پارلیمنٹ اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔