سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے منسوب باتیں حقائق پرمبنی نہیں ‘ترجمان

 
0
328

 

لاہورجولائی19(ٹی این ایس) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ رونامہ ایکسپریس میں 19 جولائی کو سیکرٹری نجم احمد شاہ سے منسوب شائع ہونے والا بیان حقائق کے منافی اور من گھرٹ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ نے پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کے ہیلتھ رپورٹرز کے ساتھ ایک مقامی ہوٹل میں چائے پر غیر رسمی ملاقات کی تھی اس محفل میں 20 سے زائد رپورٹر حضرات نے شرکت کی۔ ترجمان نے کہا کہ اس موقع پر نجم احمد شاہ نے صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ یا سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے بارے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے اقدامات تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی بات کی ترجمان نے کہا کہ خبر میں کو باتیں نجم احمد شاہ سے منسوب کی گئیں ہیں اُن کا حقائق سے دور کا بھی تعلق نہیں اور اس موضوع پر کوئی بات نہیں ہوئی جس کے موقعہ پر موجود دیگر صحافی حضرات بھی گواہ ہیں۔