سوات:غیرت کےنام پرلڑکا لڑکی قتل

 
0
349

سوات اگست 05(ٹی این ایس)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے گیرو قلعہ میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق لڑکے اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیاگیاہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ مبینہ طور پر خاتون کے والد فضل عظیم نامی شخص نے کی ہے، جس سے 25 سالہ رابعہ اور 22 سالہ عبد اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق رابعہ 2 بچوں کی ماں تھی اور اس کا شوہر روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے