پانچ ہزار سے زائد کیس انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیر التوا ہیں،ضیاالحسن لنجار

 
0
371

کراچی جولائی19(ٹی این ایس): صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ پانچ ہزار سے زائد کیس انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیر التوا ہیں، صوبے بھر میں50 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں کام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے قیام سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عدالتوں میں چار سو نئے پر اسیکیوٹر بھرتی کئے جائیں گے، سیکریٹری داخلہ اور پراسیکیوٹر جنرل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں افراد قوت کی کمی پوری کرنے کیلئے بھرتیاں کرنے کیلئے تیاری کرے گی،نئے بھرتی کئے جانے والے پراسیکیو کیسز کا جائز لیں گے تاکہ کیس کو جلد نمٹایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کیاجارہاہے،آئندہ سیشن میں سندھ میں نیا احتساب کا قانون پیش کیاجائے گا، نئے احتساب کے قانون سے متعلق اپوزیشن کی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے ن لیگ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو بے نظیر بھٹو سے ملانے کے عمل کی مذمت کرتے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ کے باہرسیاسی عدالت لگانے کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ جی آئی ٹی کی فائنڈنگ آنے کے بعد ن لیگ کا اس پر اعتراض کرنا غیر قانونی ہے،جی آئی ٹی کی فائینڈ نگ آنے کے بعد اس پر اعتراض کرنا غیر قانونی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی آئی سے ثابت ہوچکا ہے کہ شریف خاندان کا ہرفرد چور ہے اور بنائی ہوئی دولت کالا دہن ہے۔