حمزہ شہباز کی عطاء مانیکا سے ملاقات،تحفظات سے آگاہی حاصل کی ،استعفیٰ واپس لینے کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش

 
0
456

لاہور جولائی19(ٹی این ایس):وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف نے میاں عطا ء محمد مانیکا سے ملاقا ت کر کے ان کے تحفظات سے آگاہی حاصل کی اور انہیں وزارت سے استعفیٰ واپس لینے کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں عطاء محمد مانیکا نے اپنی گفتگو کے دوران اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بے اختیار وزارت کو خزانے پر بوجھ سمجھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سے استعفیٰ دیا ہے مسلم لیگ (ن) کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا ۔ حمزہ شہباز شریف نے عطاء مانیکا کو تحفظات دور کرنے اور شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بڑے اور پارٹی کااثاثہ ہیں، میاں عطاء مانیکا اپنی مشکلات کے حل کیلئے انتخابی حلقے سے آنے والوں اور وزارت سے متعلق عوام کی شکایات کے حل بارے بیورو کریسی کے رویے سے شدید نالاں ہیں اور بیورو کریسی کا رویہ ہی عطاء مانیکا کے استعفے کا بنیادی سبب ہے ۔