لاہور جولائی 27 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیور و (نیب ) نے 2007ء سے اخبارات کو دیئے گئے اشتہارات کی تحقیقات شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ پبلک ریلیشنز پنجاب 2007ء سے اب تک اخبارات کو دیئے گئے اشتہارات کی تفصیلات طلب کی تھیں ۔ نیب کے مراسلے میں کہا گیا کہ 2007 سے اب تک اخبارات کو اشتہارات کی تقسیم کی تفصیلات جمع کرائی جائیں۔اخبارات کو اشتہارات کے نرخوں اور ادائیگیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔