جب تک زندہ ہوں تاجروں کے حقوق کی عبادت سمجھ کر ان کے مسائل حل کروائوں گا، سردار نعیم

 
0
250

اسلام آباد 23 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): جب تک زندہ ہوں تاجروں کے حقوق کی عبادت سمجھ کر ان کے مسائل حل کروائوں گا تاجر شاہین گروپ ای الیون تھری اور الیکشن کمیشن نے ملی بھگت کر کے تاجر شاہین گروپ کو بلا مقابلہ کامیاب کر دیا جس کو ہم تسلیم نہی کرتے اور مخالف گروپ میں ہمت ہے تو مقابلہ کر کے دیکھ لیں سردار نعیم رہنما تاجر انصاف گروپ ای الیون تھری تاجر شاہین گروپ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے تاجر انصاف گروپ کے پیپرز جمع نہی ہونے دئیے اور الیکشن کمیشن نے بلا مقابلہ تاجر شاہین کروپ کو کامیاب قرار دے دیا جو کھلم کھلا دھاندلی ہے ہم اس دو نمبر فیصلے اور الیکشن کمیشن کو نہی مانتے ہمارا عزم تاجروں کے حقوق کا خیال رکھنا اور ہر ممکن تاجروں کے حقوق کا حل کروانا ہے ہم سیاست پر نہی خدمت پر یقین رکھتے ہیں سردار نعیم تاجر انصاف گروپ ای الیون تھری اسلام آباد کے رہنما نے کہا کے ہم نے عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے انشاءاللہ یہ الیکشن معطل ہوں گے اور ہم دوبارہ پورا مقابلہ کر کے الیکشن جیت کر انشاءاللہ اپنے تاجر بھائیوں کی خدمت کریں گے