اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کے آفس اسسٹنٹ رانا محمد صفدر کی نمازجنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی،

 
0
179

اسلام آباد 23 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کے آفس اسسٹنٹ رانا محمد صفدر کی نمازجنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی،
نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سمیت عمر خان ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر عمر خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سید سجاد حیدر علی ںخاری و دیگر افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کیا گیا, جہاں پر ان کی تدفین ہو گی،
مرحوم اسلام آباد پولیس میں بطور ایل ڈی سی بھرتی ہوئے اپنی سروس کے دوران پولیس کے مختلف ڈویژن میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں مرحوم نہایت ملن سار اور خوش اخلاق انسان تھے، اس وقت وہ بطور آفس اسسٹنٹ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد آفس میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے,انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جنہیں ہسپتال شفٹ کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی انتقال کر گئے۔