ہم تحقیقات سے گھبرانے والے نہیں،الزامات لگانےوالےپہلےالزام ثابت کریں، رہنماء مسلم لیگ ق چوہدری پرویز الہٰی کی پریس کانفرنس

 
0
297

لاہورنومبر 6(ٹی این ایس):رہنماء مسلم لیگ ق چوہدری پرویز الہٰی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحقیقات سے گھبرانے والے نہیں،الزامات لگانےوالےپہلےالزام ثابت کریں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے رہنماء چوہدری پرویز الہٰی اپنے نیب کیسز کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس دوران سابق نائب وزیر اعظم و رہنماء مسلم لیگ ق چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے۔

ہم تحقیقات سے گھبرانے والے نہیں۔میں دوبارہ نوٹس بھجوایا گیا تو ہم پیش ہوگئے۔ہم اداروں کے پاس خود چل کرگئے ہیں۔مجھےاورچودھری شجاعت کونوٹس آیااورہم دونوں گئے۔اداروں کا احترام کیا اور آیندہ بھی کریں گے۔اثاثوں کا کیس 1999 میں بنایا گیا نیب کو تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔تمام محکموں نےصبح سےشام تک گوشوارے اوررکارڈچیک کیا۔ مجھ پرسیاسی زندگی میں 3 قتل کیس بنے۔:مجھے کیس کلیئر کرانے میں ایک سال کا وقت لگا۔منظوروٹو کی وزارت اعلیٰ کے دورمیں میرےخلاف قتل کاکیس بنا۔الزامات لگاناآسان ہوتاہے،الزامات لگانےوالےپہلےالزام ثابت کریں۔شریف خاندان کا عدالتوں کے حوالے سے رویہ قابل مذمت ہے۔