لاہور میں  قومی اسمبلی کی تیرہ نشستوں کے لئے پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف  کے درمیان سخت انتخابی معرکہ آرائی کی توقع

 
0
288

شہباز شریف ، عمران خان ، سعد رفیق ،حمزہ شہباز ،مریم نواز، سردار ایاز صادق، علیم خان ،ڈاکٹر یاسمین راشد،شیخ روحیل اصغر، خواجہ حسان، شفقت محمود،زعیم قادری، اعجاز چودھری  جیسے امیدوار میدان میں

لاہور، جون 08 (ٹی این ایس):   لاہور میں  قومی اسمبلی کی تیرہ نشستوں کے لئے پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف  کے درمیان سخت انتخابی معرکہ آرائی کی توقع کی جارہی ہے

ان نشستوں کے لئے  دونوں جماعتوں کی طرف سے  امیدواروں کی تفصیل درجہ ذیل ہے:-

این اے 123میں ن لیگ کے ملک ریاض اور پی ٹی آئی کے مہر واجد ،این اے 124 میں  حمزہ شہباز اور  ولید اقبال، این اے 125 میں مریم نواز اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان بڑا مقا بلہ ہوگا۔اسی طرح این اے 126 میں  ن کے مہر اشتیاق اور پی ٹی آئی حماد اظہر ،این اے 127: ن کے ملک پرویز اور پی ٹی آئی جمشید اقبال چیمہ،این اے 128 میں  ن کے شیخ روحیل اصغر اور پی ٹی آئی کے اعجاز ڈیال،این اے 129 میں سردار ایاز صادق اور علیم خان،این اے 130 میں  خواجہ حسان اور شفقت محمود،این اے 131 میں خواجہ سعد رفیق اور عمران خان،این اے 133 میں  زعیم قادری اور اعجاز چودھری ،این اے 134 میں  شہباز شریف اور ظہیر عباس کھوکھر ،این اے 135 میں  ن کے ملک سیف الملوک کھوکھر اور پی ٹی آئی کے کرامت کھوکھر  اور این اے 136میں افضل کھوکھر اور  پی ٹی آئی کے خالد گجر مدمقابل ہونگے۔