لاہور(ٹی این ایس) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لاہورکے شہریوں کیلئے شادمان (جیل روڈ)پر جدید ترین ”آبشار“ پولیس خدمت مرکزقائم

 
0
64

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سٹیٹ آف دی آرٹ آبشار خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا خدمت مرکز کا دورہ،ڈرائیونگ سیمولیٹر(Simulator)مشین میں بیٹھے ٹیسٹ ڈرائیو کی
وزیر اعلی محسن نقوی نے خدمت مرکز میں عوام کی سہولت کے لئے قائم کاؤنٹرز کا معائنہ کیا
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خدمت مرکز کے مختلف حصے دیکھے اورشہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا
وزیرا علیٰ محسن نقوی نے خدمت مرکز میں سیلف استعمال والی خودکار مشین کا بھی مشاہدہ کیا
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خدمت مرکز میں شہریوں کے لئے بہترین انتظامات کو سراہااورانسپکٹر جنرل پولیس اوران کی ٹیم کو شاباش دی
خدمت مرکز میں دو سیلف (Kiosk)مشین بھی نصب کی گئی ہیں،جہاں پر شہری خود خدمت مرکز میں فراہم کردہ سہولتوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔محسن نقوی
انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے خدمت مرکز کے بارے بریفنگ دی
سی سی پی او لاہور،سیکرٹری صحت، ڈی آئی جی آپریشنز،سی ٹی اواور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے