بعض لوگ پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں ، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ قوم کا اعتماد کم کرے،احسن اقبال

 
0
384

پشاور نومبر 6(ٹی این ایس):  وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بعض لوگ دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں جو درحقیقت ملک دشمنی ہے، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ قوم کے اعتماد کو کم کرے اور ان سے مستقبل کی امید چھینے، پاکستان میں کوئی ایسی بیماری نہیں ہے جو دوسرے ممالک سے زیادہ ہو، آپریشن ضرب عضب اور ردالفسار کے ذریعے ریاست چڑھائی پر ہے اور دہشتگرد محصور ہو چکے ہیں۔

پیر کو احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت میں تسلسل قائم رہے تو پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن سکتا ہے، بدقسمتی سے سیاسی استحکام کو سبوتاژ کیا گیا، عالمی ادارے کہہ رہے تھے، کہ پاکستان میں بول وار کا خطر ہے ، ملک میں کوئی ایسا دن نہیں تھا، جب لاشیں نہیں گرتی تھیں،لوگ پوچھتے تھے کہ دہشتگردی میں آج کتنے لوگ جاں بحق ہوئے۔

سانحہ اے پی ایس ہولناک حادثہ تھا، دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ، انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے پاکستان دہشتگردوں کے نرخے میں تھا، آج پاکستان چڑھائی پر ہے، اور دہشتگرد محصور ہوچکے ہیں۔ دہشتگردی ،بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ میں 80 سے 90فیصد کمی آئی ہے، دشمن بھی اعتراف کرتا ہے، کہ پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ کردیا گیا ہے، مئی 2018تک سسٹم میں10ہزار میگاواٹ بجلی شامل کرلیں گے، حکومت کی حکمت عملی کے باعث توانائی بحران پر قابو پایا گیا، ہم ہر گز اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی قوم میں مایوسی پھیلائے،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جمہوری پالیسی کے تسلسل کو قائم نہیں رہنے دیا گیا، ہم دائرے میں گھومتے رہے جس کی کوئی منزل نہ تھی، 2013میں پاکستان کی حالت تباہ جہاز جیسی تھی، پالیسی کے تحت اس جہاز کو دوبارہ چلنے کے قابل بنایا، آج پھرپاکستان کو ٹیک آف کا موقع دیا گیا ہے، ماضی میں پاکستان دہشتگردی کے ذریعے یرغمال تھا، آج ملک ترقی کی راہ میں گامزن ہے، جو ملک ترقی کررہا ہو، کیا وہ ستیا ناس اور بیٹرہ غرق ہی قوم کی امید اب جاگ گئی ہے،اور اعتماد کے ساتھ اپنے مستقبل کو دیکھ رہی ہے، پاکستان میں توانائی بحران کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔