مولانافضل الرحمن نے قبل ازوقت اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت کر دی

 
0
360

لاہور نومبر 6(ٹی این ایس): جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے پی ٹی آئی کی قبل ازوقت اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت کردی۔انہوں نے کہاکہ اداروں کوتحلیل کرنے کی باتیں کرنے والے کیاتبدیلی لائیں گے؟کیااس طرح کے لوگ جمہوریت کی حفاظت کریں گے؟فاٹا کوالگ صوبہ بنانے یا انضمام کیلئے جرگہ ہورہاہے،جرگے کاجو بھی فیصلہ ہوگا قبول کیاجائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے آج میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فاٹا معاملے پراب تک کیے گئے اقدامات مستردکرتے ہیں۔

فاٹا انضمام کولیکرحکومت سنجیدہ نہیں ہے۔حکومت بھی فاٹا سے متعلق فراخدلی کامظاہرہ کرے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ فاٹا سپریم کونسل کاقیام عمل میں لایاگیاہے۔فاٹا کنونشن میں صوبے پراتفاق کرنے والے اب کیوں پیچھے ہٹ رہے ہیں۔حکومت نے فاٹا رواج ایکٹ اور قومی دھارے میں لانے کی بات لیکن اب پیچھے ہٹ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کی عوام نے بھی جرگے کے اعلامیہ کی حمایت کی ہے۔

ہم معاملات کوکبھی بھی متنازع نہیں بناناچاہتے۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کوالگ صوبہ بنانے یا انضمام کیلئے جرگہ ہورہاہے۔جرگے کاجو بھی فیصلہ ہوگا قبول کیاجائے۔ جرگے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے پورے ملک کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ فاٹا کے معاملے کو ملکی مفاد میں حل کرنا چاہتے ہیں۔ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ اداروں کوتحلیل کرنے کی باتیں کرنے والے کیاتبدیلی لائیں گے؟کیااس طرح کے لوگ جمہوریت کی حفاظت کریں گے؟