لاہور اکتوبر 01 (ٹی این ایس): وزٹنگ کارڈ کا استعمال عام طور پر کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے۔کاروبار کو فروغ دینے کے لیے وزٹنگ کارڈ ایک اہم ذریعہ تصور ہوتا ہے۔اس کے علاوہ بی وزٹنگ کارڈ کا استعمال اب لوگوں میں عام ہوتا جا رہا ہے۔روزمرہ کے کاموں کے لیے جب کسی کو نمبر دینا ہو تو ،بجائے کسی کو پورا نمبر دینے کے وزٹنگ کارد ہی ہاتھ میں تھما دیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اگر کوئی شخص اہم عہدے پر فائز ہو تو بھی اپنا وزٹنگ کارڈ بنواتا ہے اور پھر اس کو مختلف موقوں پر استعمال کیا جات ہے۔
اکثر ایسے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں جس میں چالان سے بچنے کے لیے کئی لوگ اپنی پوزیشن کا استعمال کرتے ہیں یعنی کے ٹریفک وارڈن کو بس اپنا کارڈ دکھاتے ہیں اور چالان سے بچ جاتے ہیں۔وزٹنگ کارڈ کی کیا اہمیت ہوتی ہے کوئی وزیراعلیٰ کے حجام سے ہوچھے۔جی ہاں حال ہی میں وزیراعلیٰ کے حجام کے وزٹنگ کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
شروع میں خیال کیا جا رہا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ وزٹنگ کارڈ شاید وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حجام کا ہے۔کیونکہ پنجاب میں ایسے دلچسپ واقعات سامنے آتے ہی رہتے ہیں۔تاہم اگر حجام کے وزٹنگ کارڈ کو غور دے دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ یہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے حجام کا کارڈ ہے۔ یہ گذشتہ دور حکومت کے وزیراعلیٰ کے حجام کا کارڈ ہے یا موجود کے اس بارے میں تو کچھ واضح نہیں ہو سکا کہ تاہم سوشل میڈیا پر اس کو لے کر دلچسپ تبصرے ضرور کیے جا رہے ہیں کچھ صارفین نے کہا کہ بس اسی چیز کی کمی رہ گئی تھی جب کہ کچھ صارفین نے کہا کہ کیا کوئی اس شخصیت کے ساتھ ملاقات کے لیے وقت لینا چاہے گا؟۔
Who wants to have an appointment with this high profile barber. pic.twitter.com/dCArM2g5yW
— Musakheyra Tasveer (MT) (@MusakheyraTasv2) October 1, 2019